مولانافضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے،شیخ رشید

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے مولانافضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہاکہ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25فیصد کم ہو گئی ہیں۔جب 38فیصد مہنگائی بڑھے گی،فارن ریزرو کم ہونگے،تو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم کے اجلاس کی بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں 100فیصدکرائم بڑھ گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔3روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔

شیخ رشیداحمدنے کہا کہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔

Comments are closed.