ملک میں کورونا کے مزید تین مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مزید تین مریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا کے 176 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار236 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 605 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.15 ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید تین مریض جان کی بازی ہار گئے ۔جبکہ اس وقت ملک بھرمیں کورونا کے 176 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.