تحریک انصاف کے 11ارکان قومی اسمبلی کے استعفے اسپیکر نے منظور کر لئے

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے 11ارکان قومی اسمبلی کے استعفے اسپیکر نے منظور کر لئے، پرویز اشرف کی طرف سے استعفے منظور ہونے کی تصدیق ترجمان قومی اسمبلی کی طرف سے کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں،ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر
راجہ پرویز اشرف نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1)میں تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ استعفوں کے نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گئے انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فضل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)کے استعفے منظور کئے۔

فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)، ڈاکٹرشیریں مزاری (مختص نشست) اورشندانہ گلزار خان (مختص نشست) کا استعفیٰ بھی منظور ہو گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے،جن ارکان کے استعفوں کی تصدیق ہوئی وہ منظور کئے گئے ہیں۔

باقی پی ٹی آئی ارکان کے استعفے بھی مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ارکان کے استعفوں کی تصدیق ہونے پر مرحلہ وار منظوری ہوگی۔

Comments are closed.