زرداری و شریف مافیاز کی یہ ذہنیت ہے کہ جسے خرید نہ سکو اسے مٹا دو،عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عادل شیخ کی گرفتاری نری فسطائیت ہے جس سے زرداری و شریف مافیاز کی یہ ذہنیت جھلکتی ہے کہ جسے خرید نہ سکو اسے مٹا دو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں عمران خا ن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری و ایذارسانی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ نری فسطائیت ہے جس سے زرداری و شریف مافیاز کی یہ ذہنیت جھلکتی ہے کہ جسے خرید نہ سکو اسے مٹا دو۔ ایک جمہوری سماج میں یہ ہتھکنڈے قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے سندھ میں قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری و ایذارسانی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ نری فسطائیت ہے جس سے زرداری و شریف مافیاز کی یہ ذہنیت جھلکتی ہے کہ جسے خرید نہ سکو اسے مٹا دو۔ ایک جمہوری سماج میں یہ ہتھکنڈے قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 28, 2022
انہوں نے کا کہاکہ میں نے پنجاب حکومت کو جنوبی پنجاب کے تباہ حال اور ضلع میانوالی کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے۔
میں نے پنجاب حکومت کو جنوبی پنجاب کے تباہ حال اور ضلع میانوالی کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے۔اس کے ساتھ میں نےخیبر پختونخوا حکومت کو بھی بلوچستان میں سیلاب سےمتاثرہ آبادی کیلئے امدادی سامان کی فوری ترسیل کی ذمہ داری سونپی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 28, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو بھی بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کیلئے امدادی سامان کی فوری ترسیل کی ذمہ داری سونپی ہے۔
Comments are closed.