بٹگرام،طالب علم عدنان نےنازیباویڈ یو پر خودکشی کی،ملزم کااقبال جرم

0

بٹگرام (زمینی حقائق) نویں جماعت کے طالب علم عدنان خود کشی کیس کا المناک ڈراپ سین ہوگیا،عدنان کی نازیبا ویڈیو بنانے اور بلک میل کرنے والوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

ضلع بٹگرام کے گاوں شنگلی بالا میں عدنان نے 14مارچ کو خود کشی کی تھی۔ پولیس نے مشنری جذبے کے تحت تفتیش کی اوردوران تفتیش دومبینہ مرکزی کرداروں تک رسائی حاصل کر لی۔

ملزمان کے قبضے سے مواد بھی برآمد کرلیا دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ایک ملزم نے جج کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

چند دن پہلے دسویں جماعت کے طالب علم عدنان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپوٹ میں تصدیق ہوگئی تھی مگر پولیس اس کیس کی وجوعات تک پہنچ گئی۔

عدنان اور ملزمان کی موبائل پر گفتگو کی مدد سے ملزمان عامر اور انس ساکنان شنگلی بالا تک رسائی حاصل کی تو ملزمان کے قبضے سے خودکشی کا سبب بنے والی قابل اعتراض ویڈیوز اور دیگر مواد برآمد ہو گیا۔

جس کے بعد ملزمان کے خلاف دفعہ 322/355 اور377 کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ اور انہیں عدالت میں ثبوتوں کے ساتھ پیش کیا گیا ۔

ملزم عامر نے جوڈیشل مجسریٹ کے سامنے اقبال جرم بھی کر لیا جس پر عدالت نے انہیں مزید ریمانڈ کا حکم دیا۔

ڈی پی او بٹگرام نے خود کشی کرنے والے عدنان کے چچا اور چچا زاد بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں، ان کا کہنا تھا ملزمان تک رسائی بڑی کامیابی ہے ۔

عدنان کے لواحقین نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کی اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کااظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.