کترینہ کیف اور ان کے شوہر کو بھی قتل کی دھمکیاں
نئی دہلی: بالی ووڈکی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کو سوشل میڈیا پر نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں وصول ہوئیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکاروں کو جان سے مار دینے کی دھمکیوں کا تناسب بڑھتا جارہا ہے۔ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے بعد اب کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ملنے والی دھمکی کے بعد انسٹاگرام پر دھمکی آمیز پیغامات پوسٹ کرتے ہوئے ممبئی پولیس میں نامعلوم شخص کے خلاف شکایت درج کرا دی۔ انہوں نے شکایت میں موٴقف اختیار کیا کہ ملزم نے ان کی اہلیہ کا پیچھا کرتا رہا اور انہیں دھمکیاں دیتا رہا۔
مقامی میڈیا کی جانب سے اس امر پر خاموشی نظر آئی کہ کترنیہ کیف اور وکی کوشل کو ملنے کی والی دھمکیوں میں کیا کہا گیاہے۔
واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد دبنگ خان کو بھی قتل کی دھمکیاں ملیں جس کے بعد سے اداکار سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔
Comments are closed.