ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف درخواست کی آج سماعت ہوگی
اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف درخواست کی آج سماعت ہوگی اور پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت کرے گا.
کاز لسٹ میں درخواست کی سماعت شامل ہے، حکومتی جماعتوں کی طرف سے مخالفانہ بیانات اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ریڈ ذون میں اینٹی رائٹس فورس تعینات کی جائے گی، تاہم یہ واضح نہیں فیصلہ کس نے کیا ہے.
لاہور میں رجسٹری برانچ کے باہر بھی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی اداروں کاعدالت عظمیٰ کے باہر پھر کارکنوں کے جمع ہونے کا امکان ہے.
حکمران اتحاد خود اس سماعت کے خلاف اور فل کورٹ کا مطالبہ کررہا ہے جبکہ عدالتی حکم نامہ کے خلاف بھی درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
رپورٹ کے مطابق ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا، ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن بھی ریڈ زون میں رکھا جائے گا۔
چوہدری شجاعت عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، ترجمان
دوسری طرف چوہدری شجاعت حسین بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہےترجمان کے مطابق چودھری شجاعت حسین کو سپریم کورٹ نے کل نہ طلب کیا نہ ہی وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے، سپریم کورٹ کیس، اتحادی معاملات پر بات چیت کی گئی، امکان ہے حکمران اتحاد سماعت روکنے کی قانونی کوشش کرے گا.
Comments are closed.