حکمران اتحاد کا رولنگ سماعت میں قانونی رکاوٹ ڈالنے کا فیصلہ، زرداری دبئی چلے گئے

اسلام آباد: حمزہ شہباز کو بچانے کیلئے حکمران اتحاد کا فل کورٹ کیلئے سپریم کورٹ میں جانے کااعلان، وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

پٹیشن دائر کرنے کے فیصلے کااعلان وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کیاگیا،بیان کے مطابق حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں نے پٹیشن دائر کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا۔

بتایا گیا کہ حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین کل صبح ساڑھے 10 بجے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے اس کے بعدحکمران اتحاد کے رہنماسپریم کورٹ جائیں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب، سپریم کورٹ بار کی نظر ثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کی بھی استدعا کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) سپریم کورٹ جائیں گے، ایم کیوایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

حکمران اتحاد کا رولنگ سماعت میں قانونی رکاوٹ ڈالنے کا فیصلہ، زرداری دبئی چلے گئے،ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد سپریم کورٹ میں درخواست فائل کرنے سے قبل میڈیا کو لائحہ عمل سے آگاہ کرے گا. 

 

Comments are closed.