گیس بلو ں میں کی گئی اضافی وصولیاں 30جون تک واپس ہوں گی،وزیرپٹرولیم

0

اسلام آباد(زمینی حقائق)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گیس کے بلوں میں اضافی وصولیاں صارفین کو تیس جون تک واپس کرے گی۔

وہ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں کے حوالے سے غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ تیس جون تک اضافی وصولیاں واپس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ قیمتوں میں اضافے گیس کمپنیوں کی درخواست کے مطابق کئے جائیں۔ اوگرا درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا ۔

انھوں نے واضح کیا کہ اوگرا کے فیصلے کے بعد اضافے یا ردوبدل کا حتمی اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ کوشش کریں گے آئندہ بھی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کے کم ریٹ پر بات ہوئی ہے۔ گیس خریداری مجبوری نہیں ہے۔ فیصلہ ملکی مفاد کے مطابق کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.