پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں شدت آنے لگی ہے اور موذی وائرس اپنا اثر دکھا رہا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران23 ہزار 35 ٹیسٹ کئے گئے ، ا س دوران 679افراد کی ٹیسٹ مثبت آئے

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصدریکارڈ کی گئی جبکہ اس دوران کورونا سے مزید سات افراد ج دم توڑ گئے

این آئی ایچ کاکہناہے کہ اس وقت ملک بھرمیں کورونا وائر سے متاثرہ166 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.