سعودی عرب کی طرف سے امریکی فیصلے کی مذمت

0

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی تسلط کو تسلیم کرنے کی مذمت کردی۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت امریکا کو تنبیہہ کرتی ہے کہ اس کے اس عمل سے مشرق وسطیٰ میں جاری امن عمل کو سنگین نقصانات پہنچیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی تسلط کو تسلیم کرنے سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں جاری امن عمل کو نقصان پہنچے گا بلکہ خطے میں امن وا ستحکام کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔

شام کے اس علاقے کو اقوام متحدہ اور خلیجی تعاون کونسل نے تاحال شام کے مقبوضہ علاقے کا رتبہ دے رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا صدر نے اس حوالے سے تمام خطرات کے باوجود امریکا کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا تسلط با ضابطہ طور پر تسلیم کرنے کیاعلامیے پر دستخط کردیے تھے۔

اسرائیل نے شام کی حدود میں واقع گولان کی پہاڑیوں پر سنہ 1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا اور سنہ 1981 میں اسے اپنا حصہ قرار دے دیا تھا۔

اس وقت سے آج تک عالمی برادری نے اسے اسرائیل کو حصہ تسلیم نہیں کیا تھااور امریکا اس علاقے کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.