نوازشریف ضمانت، فیصلےکااحترام ہے، انکی صحت کیلئےدعا گوہوں،وزیراعظم

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت کے فیصلے پر کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

ہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کرچکے ہیں، ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.