چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں،چودھری شجاعت حسین

لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین کاپنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخا ب بارے چودھری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا

اپنے پالیسی بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے چودھری پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جا یا جائے۔ فوری انتخاب سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔اس فکر میں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دیکھانا ہے۔ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔

Comments are closed.