چیئرمین نیب کابرگیڈیئر ریٹائرڈ اسد کی خود کشی کی خود انکوائری کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کے معاملے کی خود انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا

قومی احتساب بیورو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خود کشی کے معاملے کی خود انکوائری کریں گے۔

انہوں نے اسد منیر کے تمام کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ ریکارڈ فوری طور پر پیش کیا جائے۔

بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کے کیس میں قانون کے تمام تقاضے پورے کئے جا سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.