میاں بیوی اور بیٹے کا موٹر سائیکل پر500کلو میٹر کا طویل سفر
مقصود منتظر
بائیکر فیملی……. میاں بیوی اور بیٹا
منہ زور مہنگائی، ناانصافی اور سالہا سال سے چلتا آرہا الٹے پلٹے نظام پر رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا…
مہنگائی نہ رکنے والا سیلاب ہے اور نظام.. اللہ ہی حافظ…
میاں بیوی اور بیٹے کا موٹر سائیکل پر500کلو میٹر کا طویل سفر
گھٹن سے اس ماحول میں غریب اور عام طبقے کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں خود ہی چپ کرکے اپنا گلہ دبا دیتی ہیں…
لیکن اس سب کے باوجود با ہمت لوگوں کی کمی نہیں .. وہ لوگ جو اپنے چھوٹے سے دائرے میں رہتے ہوئے بھی اپنی زندگی میں خوبصورتی کا رنگ بھرتے ہیں…
ایسا ہی ایک لاہور سے تعلق رکھنے والا اجمل گیلانی بھی ہے….ان کی اہلیہ بھی ان سے بھی ایک قدم آگے ہے
اجمل گیلانی سے کل چھتر کلاس مظفر آباد (الجنت واٹر فال) میں ملاقات ہوئی ہے… اجمل لب سڑک واقع ہوٹل پر چائے کی چسکیاں لے رہا تھا… اور میں سڑک کے دوسرے طرف گاڑی اسٹارٹ کررہا تھا… اچانک میری نظر موٹر سائیکل پر پڑی جس پر بھاری بھر کم سامان لدھا ہوا تھا…
سلیپنگ بیگ… اور بڑے سائز کا ایک اور بیگ موٹر سائیکل کے بیک پر بڑی مہارت سے باندھا ہوا تھا…..
موٹر-سائیکل پر لدھے اس سفری سامان سے اندازہ ہورہا تھا کہ یہ بائیک کسی ایڈونچر کے شوقین کی ہے…
لیکن جس چیز نے مجھے متوجہ کیا اور گاڑی سے اتر کر دوسری طرف جانے پر مجبور کیا وہ خاتون تھی… خاتون بھی باحجاب اور گاؤن پہنی ہوئی…
سڑک کراس کرتے ہی میں نے بائیکر کو میں نے سلام کیا..
اور موٹر سائیکل کی تصویر لینے کی اجازت لی….
اس دوران نام وغیرہ بھی پوچھ لیا…
بائیکر نے اجمل گیلانی کے نام سے اپنا تعارف کرایا..
سفر کے بارے میں بتایا.. گنگا چوٹی گیا تھا..
دلچسپ بات یہ ہے کہ اجمل کے اس سفر میں اس کی ہمسفر ہی ہمسفر تھی… ساتھ ان کا تین چار سال کا بیٹا…
لاہور سے #گنگاچوٹی (#باغ آزاد کشمیر) تقریباً ساڑھے 500 کلو میٹر کا فاصلہ ہے… اور اللہ کے رنگوں کو دیکھنے کی شوقین اس فیملی نے یہ سفر محض دو پہیوں والی سواری پر ہنستے کھیلتے طے کیا….
اس سے بھی بڑی دلچسپ اور اہم بات یہ ہے کہ باپردہ خاتون اتنا طویل سفر بائیک پر طے کرتی ہے.. ایک بیوی کی حیثیت سے تو بات سمجھ آتی ہے لیکن ایک ماں اپنے چند سال کے بیٹے کو بھی ساتھ لے کر چلتی ہے…
اجمل کی اہلیہ خواتین کے لئے قابل تقلید ہے…..
چونکہ میں کئی پہاڑی علاقوں کا موٹر سائیکل پر سفر کرچکا ہوں.. ذاتی تجربے کی بنیاد پر یہ چیز نوٹ کی ہے کہ موٹر-سائیکل پر جہاں سیر و تفریح اور ایڈونچر کا اپنا ہی مزہ ہے وہیں یہ سواری خطرناک بھی ہے.. بالخصوص جب عورت ساتھ ہو…. یہی وجہ ہے کہ اجمل گیلانی اور اس کی بیوی کی ہمت کو سلام پیش کیے بغیر نہ رہ سکا…..
Comments are closed.