لگاو مجھ پر آرٹیکل 6، کس نے کیسے مسلط کیا سب جانتا ہوں، عمران خان
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے لگاو مجھ پر آرٹیکل 6، کس نے کیسے مسلط کیا سب جانتا ہوں، عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں کو کس نے مسلط کیا اس کے لیے کمیشن بنتاتحقیقات ہونی چاہیے تھی ۔
لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کمیشن بنانے کے بجائے کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگاؤ، چلو پھر لگاو آرٹیکل تاکہ جو باتیں نے ابھی تک کی نہیں وہ آرٹیکل 6کے بعد بتا سکو ں گا۔
انھوں نے کہا سپریم کورٹ کے ایک جج کہتے ہیں عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں بیشک لگائیں جب میرے اوپر آرٹیکل 6 لگے گاکم ازکم مجھے بولنے کا موقع تو ملے گا کئی باتیں میں نے ابھی تک نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ چند ماہ پہلے اپوزیشن جماعتوں سے ملنے لگ گیا پارٹی سے جو لوٹے ہوئے ان سے امریکی سفارتخانے کے لوگ ملے اس کے بعدجو ہوا وہ پوری قوم کے سامنے ہے عدالتیں رات 12بجے کھل گئیں۔
عمران خان نے کہاسپریم کورٹ نے سوموٹو لیا جب یہ گیم کھیلی جارہی تھی میں نے کہا فیصلہ عوام کو کرنے دیں،کہا سپریم کورٹ کے ایک جج کہتے ہیں کہ ہم پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے عارف علوی کا کیا قصور ہے؟
انھوں نے کہاقاسم سوری نے تو جب مراسلہ دیکھا تو فیصلہ کیا اور کہا میرا حلف کہتا ہے ایسا فیصلہ دوں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا اور کہا گیا مداخلت ہوئی اورڈی مارش کیاگیا اس حکومت کا کام تھا تحقیقاتی کمیٹی بناتے لیکن نہیں بنائی کیونکہ سازش میں ملوث تھے ۔
موت قبول ہے ان کی غلامی کبھی قبول نہیں کروں گا، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاسپریم کورٹ کو صدر نے خط بھیجاکہ تحقیقاتی کمیشن بناکرتحقیقات کرالیں قاسم سوری نے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیجا لیکن کچھ نہیں بولاگیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سازش کے تحت بنانا ریپبلک کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ہمیں ادھر دھکیلا جا رہا ہے جہاں ملک نیچے جاتا ہے ان چوروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی جائیدادیں باہر پڑی ہیں حکومت پاکستان میں کرنی ہے اور پیسہ بیرون ملک رکھا ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا نوازشریف کے دونوں بیٹوں سے پوچھا گیا پیسہ کہاں سے آیا تو باہر بھاگ گئے نوازشریف کے دونوں بیٹے کہتے ہیں ہم تو پاکستانی شہری نہیں برطانوی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کس کو عزت اور کس کو ذلت دینی ہے اللہ فیصلہ کرتاہے جنہوں نے مجھے ذلیل کرنیکی کوشش کی خود ذلیل ہو گئے مجھے موت قبول ہے ان کی غلامی کبھی قبول نہیں کروں گا، عمران خان نے کہا کہ اصول پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔
Comments are closed.