سفاک بیٹے نے 2ہزارروپے کی خاطر باپ کو مار ڈالا

لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں سفاک بیٹے نے دو ہزار روپے کی خاطر باپ کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔

باپ کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ لاہور کے علاقہ کاہنہ میں پیش آیا جہاں بدبخت بیٹے نے دو ہزار روپے کی خاطر باپ کو مار ڈالا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے باپ کو دو ہزار روپے کے لیے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق مقتول سلیم اور سفاک بیٹا وسیم علاقے میں ناشتہ لگاتے تھے اور ناشتے سے حاصل ہونے والی کمائی ’دو ہزار روپے‘ کی خاطر دونوں میں جھگڑا ہوا اور وسیم نے اپنے باپ کو چھری مار دی۔

چھری کے وار سے سلیم شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم وسیم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

ادھرواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوایا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Comments are closed.