سوات مانسہرہ اور چمن میں ٹریفک حادثات، 18 افراد جاں بحق، 17 زخمی
مٹہ، چمن: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں ٹریفک حادثات 15 افراد کی جان لے گئے۔ تیز رفتاری کے جنون نے مسافروں کو منرل کی بجائے قبر تک پہنچا دیا۔
عید کے تیسرے دن کئی خاندانوں کی خوشیاں ماتم میں بد ل گئیں، چمن کے علاقے شیلا باغ میں تیز رفتارگاڑی کھائی میں گری ۔
سوات مانسہرہ اور چمن میں ٹریفک حادثات، 18 افراد جاں بحق، 17 زخمی، حادثہ میں مرنے والوں اور زخمیوں کو لیویز اور ریسکیو ٹیموں نےچمن اسپتال پہنچایا۔
سوات کا افسوسناک واقعہ 7 افراد کی جانیں لے گیا.گبین جبہ کی کھائی میں گرنے والی گاڑی کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو ون ون ٹوٹو نے مٹہ اسپتال پہنچایا گیا۔
مٹہ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے10 اموات کی تصیق کی۔ زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی تھی جو بعد میں چل بسے ،سوات میں 10 اور چمن میں 5 افراد لقمہ اجل بنے۔
سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے زخمی ہونے والے3 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی تھی جو بعد میں فوت ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سوزوکی پک اپ گاڑی میں سیاح مینگورہ سے مالم جبہ تفریح کے لیے جارہے تھے اس دوران گاڑی کھائی میں جا گری۔
مانسہرہ کے علاقے گڑھی حبیب اللہ میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں حاجی چن زیب کی والدہ، اہلیہ اور ہمشیرہ شامل ہیں۔
حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال گڑہی حبیب اللہ منتقل کر دیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔
وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
Comments are closed.