صدرمملکت ،وزیراعظم سمیت کس سیاسی رہنماء نے کہاں نماز عید اداکی
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نماز عید کراچی اور وزیراعظم شہباز شریف نے رائیونڈ جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے نماز عید بنی گالہ میں اداکی ۔۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید گڑھی خدا بخش میں اداکی۔ انہوں نے نماز عید کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور آغا سراج درانی کے ہمراہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ وزیر خارجہ اور دیگر نے مزارات پر فاتحہ خوانی کی پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
ایم کیو ایم رینما ڈاکٹرفاروق ستار نے پی آئی بی کالونی میں نماز عید پڑھی،ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان این اے 245 کے امیدوار معید انورنے بھی نماز ادا کی۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بہاوٴ الدین زکریا ملتانی کے دربار میں نماز عید ادا کی جبکہ یوسف رضا گیلانی نے دربار موسیٰ پاک اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے لاہور کے علاقے منصورہ میں عید کی نماز پڑھی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید الاضحٰی کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی ، سینیٹردوست محمد محسود اور دیگر شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کے عوام کوعید الاضحٰی کی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی اس موقع پر عید کی مبارباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں ایک دوسرے کے لئے جینے کا درس دیتا ہے۔
Comments are closed.