پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات
واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔
دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات اوول آفس وائٹ ہاوٴس میں ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مسعود خان اور صدر جوبائیڈن نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن سے ملنا اعزاز کی بات ہے، صدر جوبائیڈن سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔
Comments are closed.