پاکستان میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے
اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا میں مزید شدت آگئی،24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے.
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اس دوران 732 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناسے متاثرہ مزیدسات مریض دم توڑ گئے.
ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.24 فیصدریکارڈ کی گئی ہے.
Comments are closed.