شہبازشریف کا امیر قطر شیخ تمیم اور یو اے ای کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کا امیر قطر شیخ تمیم اور یو اے ای کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النیہان نے قریبی رابطے استوار رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے گفتگو میں عرب رہنماوں نےپاکستان کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہارکیا۔
دونوں قائدین نے دو طرفہ بہترین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ، بات چیت کے دوران قائدین نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی و معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران قریبی رابطہ استوار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا،وزیر اعظم نے یو اے ای کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے شیخ محمد بن زاید نے بڑی خوشی سے قبول کیا۔
Comments are closed.