ٹی ٹی پی سے مزاکرات آگے بڑھانے ، اوور سائٹ کمیٹی بنانے کی منظوری
اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں ٹی ٹی پی سے مزاکرات آگے بڑھانے ، اوور سائٹ کمیٹی بنانے کی منظوری ، سول وفوجی حکام کی قیادت میں قومی کمیٹی کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ آئین پاکستان کے تحت بات چیت کررہی ہے۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ حتمی نتائج اور ان پر عمل بھی دستور کے مطابق ہوگا،ٹی ٹی پی سے بات چیت کا ہدف علاقائی اورداخلی امن کے استحکام کا حصول ہے۔
حتمی نتائج پر عمل درآمد آئینی حدود کے دائرے میں اور حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد ہوگا۔اجلاس میں ایک ’پارلیمانی اوورسائیٹ کمیٹی‘ تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔
یہ کمیٹی آئینی حدود میں اس عمل کی نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔ سکیورٹی فورسز کی موثراور عملی کارروائیاں کلیر ،ہولڈ، تعمیر اور اختیارات کی سول انتظامیہ کو منتقلی کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا پاکستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق ریاست ان علاقوں کو بااختیار بنانے اور اِن کی خوش حالی کے لئے پختہ عزم پر کاربند ہے،شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار یجکہتی۔
اجلاس کو بتایا گیا افغان حکومت کی معاونت اور سول و فوجی حکام کی قیادت میں حکومت پاکستان کی کمیٹی کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔
اجلاس نے ’نیشنل ۔گرینڈ ۔ری کنسی لی۔ ایشن۔ ڈائیلاگ‘ کی اہمیت کی تائید کرتے ہوئے قرار دیا کہ آج کی نشست اس سمت میں پہلا قدم ہے.
Comments are closed.