وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سستا آٹا اور دالیں فراہم کررہے ہیں، مریم نواز
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سازش کا شور مچانے والا اب امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے۔
یلنشیا ٹاؤن میں پی پی 170 کے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سازش اور خط کے پیچھے لگا دیا اور 4 برس پاکستان آزاد تھا اور جب کرسی گئی تو سازش ہوگئی.
سابق وزیرا عظم کہتا تھا کہ ڈونلڈ لو نے مجھے دھمکی تھی دو دن پہلے اپنا ایک بندہ ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا ہمیں معاف کردو,مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک منصوبہ دیا لیکن عمران خان نے جی پیک یعنی گوگی، پنکی اکنامک کوریڈور دیا ہے۔
نوازشریف تاریخ کا پہلا لیڈر ہے جس پر الزام تو لگے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکا.@MaryamNSharif pic.twitter.com/pBtFio6FtL
— PML(N) (@pmln_org) July 4, 2022
انہوں نے کہا کہ مذہب کو دکھاوے اور سیاست کے لیے استعمال کرنا سب سے بڑا جرم ہے اور ’فتنہ خان‘ وہ شخص ہے جو مذہب کی آڑ میں سب کچھ کرتا ہے، اپنی باری آئی تو پیچھے شخص نے کہا ’خان صاحب‘ اسلامی ٹچ تو دیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، نواز شریف نے کہا عوام میں جاؤ اور ان کو بتاؤ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سستا آٹا اور دالیں فراہم کررہے ہیں، مریم نواز کا کہناہے کہ خزانہ خالی ہے پھر بھی عوام کی خدمت جاری ہے،حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ جو بھی خاندان 100 یونٹ استعمال کرتے ہیں بجلی کا بل نہیں آئے گا.
Maryam Nawaz receiving unscripted, unadulterated love and adoration from the people of Lahore.#LahoreRoarsWithPMLN pic.twitter.com/3sEm7sODMB
— PML(N) (@pmln_org) July 4, 2022
مریم نواز نے کہا ابھی ہمیں آئے ہوئے ڈھائی مہینے ہوئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب غریب پیٹ بھر کر روٹی کھائے گا.
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر الزامات لگے ایک بھی ثابت نہ ہوسکا، نواز شریف کو کوئی کبھی کوئی چھوڑ کر نہیں گیا اگر گیا تو اس نے کہا میں نے نواز شریف کو کرپٹ نہیں دیکھا۔
مریم نواز نے کہا کہ جو بھی نواز شریف کو چھوڑ کر گیا باہر جا کر نواز شریف کی شرافت کی ضمانت دی، ایک فتنہ جس کی نظر پھر پنجاب پر ہے وہ پنجاب پر پھر ڈاکہ ڈالنا چاہتا ہے۔
Comments are closed.