وزیراعظم نے شریف فیملی کے اسپتال میں زیر علاج فضل الرحمان کی عیادت کی

لاہور: وزیراعظم نے شریف فیملی کے اسپتال میں زیر علاج فضل الرحمان کی عیادت کی اور انھیں گلدستہ پیش کیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان ان دنوں علیل اور ماڈل ٹاون لاہور میں شریف فیملی کے اتفاق اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق ہسپتال لاہور میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللہ آپ کی صحت کافی بہتر ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا صاحب کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔

Comments are closed.