راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ، 19 افراد جاں بحق، 14 زخمی
کوئٹہ: راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ، 19 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہوگئے، حادثہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں پیش آیا.
مقامی ذرائع کے مطابق شیرانی کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔
بس میں کم سواریاں ہونے کے باوجود زیادہ اموات ہوئی ہیں، حادثہ کے وقت بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے، بعد میں لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب پہنچایا گیا ہے.
بتایا جاتا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اس لیے مزید ہلاکتیں بھی ہو سکتی ہیں پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کام میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Comments are closed.