اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کا نیا پلان، نئی بھرتیاں ہوں گی
اسلام آباد: کورونا کی لہر تیز ہوتے ہی حکومت بھی الرٹ، اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کا نیا پلان، نئی بھرتیاں ہوں گی، کورونا ویکسی نیشن پلان کےلئے دو ماہ کا ہدف مقرر ۔
وفاقی دارالحکومت میں کوروانا کا پھیلاو روکنے کےلئے ہنگامی پلان تیار کیاگیا ہے جس کے تحت ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ بوسٹرویکسینیشن کی رفتار تیز کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسینیشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مزید عملہ بھرتی کیا جائےگا۔اسلام آباد کیلئے ویکسینیٹر، سوشل موبلائزر، ڈیٹا آپریٹربھرتی ہوں گے۔
ایک سو چونتیس ویکسینیٹر، ایک سو تینتیس ڈیٹا آپریٹر اور ایک سو تینتیس سوشل موبلائزر ڈیلی ویج کی بنیاد پر بھرتی کئے جائیں گے۔
بھرتی ہونےوالاعملہ ایف نائن ماس ویکسینیشن سنٹرپرتعینات ہوگا،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موبائل،ڈرائیوان کے ذریعے کوروناویکسینیشن کاعمل تیز کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نےذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عارضی طور بھرتی ویکسینیٹر کو یومیہ 1250 روپے ، ڈیٹا انٹری آپریٹر کو یومیہ 900 روپے اور عارضی بھرتی شدہ سوشل موبلائزر کو یومیہ 900 روپے ادائیگی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایف نائن ماس سنٹر میں یومیہ 15 ہزار افراد کی ویکسینیشن ہوسکے گی تاہم اسلام آباد کی 91 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے جبکہ 14 لاکھ 48 ہزار 122 افراد کی کوروناویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔
Comments are closed.