مولانا مفتی تقی عثمانی نے سودی بینکوں کے بائیکاٹ کی اپیل کردی
فوٹو: فائل
کراچی: اسلامی بنکاری کے روح رواں جہد عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے سودی بینکوں کے بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔
ٹوئٹر پر بیان میں مولانا تقی عثمان کا کہنا ہے کہ ایک بارپھراسٹیٹ بینک اور چار بینکوں نے سودی نظام کو جاری رکھنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے۔
انھوں نے کہا کہ بینکوں نے تین اعلی عدالتوں کے فیصلوں کو کھٹائی میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے ، یعنی عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں کیا گیا۔
ایک بارپھراسٹیٹ بینک اور چار بینکوں نے سودی نظام کو جاری رکھنے اورتین اعلی عدالتوں کے فیصلوں کو کھٹائی میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے حالانکہ سودی نظام کو ختم کرنے کے لئے حکومت کو پانچ سال کی طویل مہلت دی گئی تھی اب غیرتمند مسکمان سودی بنکوں کابائیکاٹ کریں
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) June 26, 2022
مولانا تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ عدالت کی طرف سے سودی نظام کو ختم کرنے کے لئے حکومت کو پانچ سال کی طویل مہلت دی گئی تھی اب غیرتمند مسلمان سودی بنکوں کابائیکاٹ کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے عدالت جانے والے بینکوں کو وزارت خزانہ کی آشر باد حاصل ہے اور عدالت میں اگر حکومت یا وزارت خزانہ کی سود ی نظام پر رائے مانگی گئی تو وہ مخالفت نہیں کرے گی۔
Comments are closed.