وجاہت نے بہودہ باتیں کیں،زرداری پرالزام تراشی کی، چوہدری شجاعت حسین
اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اپنے چھوٹے بھائی کے بیان پر سخ پا، کہا گجرات میں کس کاحلقہ ہے یہ جواب گجرات میں ہی دوں گا۔
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا وجاہت نے بہودہ باتیں کیں،زرداری پرالزام تراشی کی، چوہدری شجاعت حسین نے کہا الزامات لگائے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر 30 جون تک مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ختم نہ کیا تو میں نئی پارٹی بناؤں گا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی وجاہت حسین نے ہمارے گھر میں لوگوں سے چند باتیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری وجاہت نے آصف علی زرداری سے متعلق الزام تراشی کی، جبکہ میرے بیٹوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ڈالر مانگے،اگر چوہدری وجاہت نے یہ باتیں کی ہیں تو یہ نہایت ہی بے ہودہ باتیں ہیں۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی، میرے کہنے پر میرے بچے فی الحال خاموش ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں کو تلقین کی کہ ہمیشہ سچ بولنا اور وعدے کا پاس رکھنا، میرے کہنے پر ہی میرے بیٹوں نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔
انھوں نے واضح کیا کہ ہم نے کوئی وزارت نہیں مانگی، آصف زرداری نے خود آکر ہمیں مبارکباد دی تھی، وجاہت حسین نےکہا کہ وجاہت نے پارٹی بنانی ہے تو بنا لیں اس سے کیا فرق پڑے گا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ چوہدری وجاہت نے کہا طارق بشیر نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا، چوہدری وجاہت نے طارق بشیر سے متعلق جو بیان دیا وہ غیراخلاقی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہاچوہدری وجاہت کی طرف سے میرے بیٹوں کو مانگے تانگے کے وزیر اور کوئی حلقہ نہ ہونے کا جواب گجرات والوں کے سامنے دوں گا۔
Comments are closed.