عمران خان کے قتل کا منصوبہ، سی ٹی ڈی نے بھی تھریٹ الرٹ جاری کردیا

پشاور: عمران خان کے قتل کا منصوبہ، سی ٹی ڈی نے بھی تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے تھریٹ الرٹ میں کہ ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی ہیں.

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر حملہ ہو سکتا ہے، بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد، سابق وزیر اعظم عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

اس حوالے سے دی نیوز کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی ہیں جو ممکنہ طور پر حملہ کرسکتا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما فیاض لحسن چوہان بھی ایسے ہی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے ایک ٹارگٹ کلر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

تھریٹ الرٹ کے متن کا اشتراک مختلف فورمز پر کیا گیا ہے جس کے مطابق افغانستان کے ایک قاتل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ عمران خان کو ٹارگٹ کرے جب کہ قاتل نے یہ ذمہ داری دوسروں کے سپرد کی تھی.

تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تھریٹ الرٹ کے تناظر میں سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

اس الرٹ پر خیبر پختونخوا کے ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ 18 جون کو جاری کیا تھا، الرٹ میں اسے خفیہ رکھنے اور سوشل میڈیا پر لیک نہ ہونے کا بھی کہا گیا۔

اس سے پہلے فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹ کی تھی کہ رپورٹس ہیں کہ ایک دہشتگرد کو عمران خان کو ٹارگٹ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے.

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک ورکر نے ایسی ہی بات کی کہ قاتل نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں ایک گھر بھی حاصل کرلیا ہے۔

Comments are closed.