سابق دور میں اس لئے بھی مہنگائی ہوئی عمران خان سیاستدان نہیں تھا، ثناءاللہ
لاہور(ویب ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق دور میں اس لئے بھی مہنگائی ہوئی عمران خان سیاستدان نہیں تھا، ثناءاللہ کا کہنا تھامہنگائی پر ہمارا احتجاج بھی ٹھیک تھا پی ٹی آئی کا بھی صحیح ہے.
وزیرِ داخلہ نےجیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا، قرضوں کا بوجھ بڑھا، مہنگائی ہوئی اس کے علاوہ دوسرے پہلو بھی تھے.
راناثناء اللہ جو خود عمران خان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں دیتے ہیں کا کہنا ہے کہ یہ آدمی سیاستدان نہیں ہے، کوئی سیاستدان نہیں کہتا میں اپنی مخالف جماعت کو نہیں چھوڑوں گا، میں مرنے تک ان کو چھوڑوں گا نہیں۔
انھوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ روس یوکرین کی جنگ ہے۔
یہ بھی کہا کہ انہوں نے انتظام کیا تھا کہ ریٹائرڈ سیشن ججز کو ہائیکورٹ کے جج کے برابر مراعات دینی تھیں، ان ریٹائرڈ ججز کو چن چن کر عدالتوں میں لگا کر ن لیگ اور مخالفین کو سزائیں دینی تھیں.
ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے ایسے حالات بنائے گئے جس کی 70سالوں میں مثال نہیں ملتی نومبر 2021 کی بات آپ کے علم میں ہے کہ پہلی بار ایسی تعیناتی کو تماشا بنایا گیا، ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا، نہ ہی ایسا پہلے کبھی ہوا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے باقاعدہ معلومات تھیں کہ وہ لوگوں کو بلاوجہ جیلوں میں ڈالے گا، یہ بندہ ملک میں فتنہ اور ناسور ہے، یہ ملک کو تباہی سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب فیٹف ایشو پر دیکھ لیں، یہ کل سے کتنی مبارکبادیں، جبکہ کسی نے کچھ نہیں کیا، اسٹیبلشمنٹ نے سب کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن اور حکومت کو ایک میز پر بٹھایا.
راناثناء اللہ نے کہا کہ فیٹف اہداف پرانہوں نے کہا کہ میں باقی کی مبارکبادوں کا احترام کرتا ہوں، میری اپنی رائے اور خواہش ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جاتا،مجھے کل 200 فیصد امید تھی کہ ہم فیٹف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے، گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کا حق تھا.
وزیرِ داخلہ نےکہا مجھے بڑی مایوسی ہوئی ہے، ملک کو گرے لسٹ سے نہ نکالا جانا بڑی زیادتی ہے، میری ذاتی رائے کو حکومت یا پارٹی سے منسلک نہ کرنا.
انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بہت محنت کررہے ہیں، اس پاگل نے بڑا بیڑہ غرق کیا ہے، ہم اس کی سیاست کی نذر ہورہے ہیں، چین، سعودی عرب کے پیچھے پڑ ا رہا اب امریکا کے پیچھے بلاوجہ پڑا ہوا ہے، ان کا سفارتخانہ ترجمہ کرکے بتاتا ہوگا، بڑی شرمندگی والی بات ہے.
Comments are closed.