فٹف پر جب قانون سازی کی اپوزیشن بائیکاٹ کر گئی تھی،شیریں مزاری

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک انصاف کی رہنما سابق وفاقی وزیر شیرین مزاری کا کہنا ہے کہ فٹف پر جب قانون سازی کی اپوزیشن بائیکاٹ کر گئی تھی،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو آج معافی مانگنی چایئے۔

شیریں مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہپی ٹی آئی پر فیٹف سے متعلق قانون سازی پر موجودہ حکومت میں بیٹھے اراکین نے تنقید کے نشتر چلائے تھے آج انہیں شرم آنی چاہیے۔

اسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہاحنا ربانی کھر سمیت امپورٹڈ سرکار میں موجود دیگر جماعتوں کے اراکین کو عمران خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، اعتراف کرو کہ عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا۔

رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ جو آج عمران خان کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں، قوم یاد رکھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں نون لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا اور اب حنا ربانی کھر جو باتیں کررہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ قوم بالکل نہیں بھولے گی کہ جب کام ہورہا تھا اس وقت آپ لوگوں نے اپنے این آر او کیلئے اسکی مخالف کرنے کی شرمناک حرکت کی۔

اس سے قبل وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فیٹف کے حوالے سے جشن منانا قبل از وقت ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل ابھی شروع ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں فیٹف غیر جانبدار رہے۔

وزیرمملکت نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد کارروائیوں میں مالی معاونت کوروکا،مشکل وقت میں ہم نے ایک قوم بن کر کام کیا۔ ہم جانتےہیں گرےلسٹ سے نکلناکتنامشکل کام ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ مشاورت کےبعد فیٹف ٹیم جلد پاکستان آئےگی، یہ اختتام نہیں آغازہے، ہم اپنی کوشش نہیں چھوڑیں گےنہیں۔ ہم چاہتےہیں فیٹف غیرجانبداررہے۔خوشی ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کر دیا ہے۔

Comments are closed.