فیٹف کا34 پوائنٹس پورے کرنے کااعتراف، گرے لسٹ سے نہ نکالا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) فیٹف کا34 پوائنٹس پورے کرنے کااعتراف، گرے لسٹ سے نہ نکالا، تین روزہ اجلاس کے اعلامیہ میں برملا کہاگیا کہ پاکستان نے ایف اےٹی ایف کے 34نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے پاکستان نےدونوں ایکشن پلان پروقت سے پہلے عملدرآمد کیا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تین روزہ اجلاس ہوا جس کے بعد کا اعلامیہ جاری کیا گیاجس میں کہا گیا کہپاکستان کے تمام عملی اقدامات کر لئے ہیں۔
یہ بتایا گیا کہ پاکستان نے گرےلسٹ سے نکلنےکی تمام شرائط پوری کر دیں تاہم پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا ہے جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان کو گرےلسٹ سے نکالا جائے گا۔
فیٹف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف اےٹی ایف کا آن سائٹ جائزہ وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے لیے کورونا کی صورتحال دیکھ کر پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے صدرفیٹف کا کہنا ہے کہ 2 سال میں 5 مرتبہ انسداد دہشت گردی اقدامات کا جائزہ لیا پاکستان نے دہشت گردوں مالی معاونت روکنےکیلئےبہترین اقدامات کیے جب کہ پاکستان نےانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے بہترین پیشرفت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جون 2018 کے بعد پاکستانی قیادت نے بھرپور کام کیا پاکستانی حکام کی جانب سے بہت زیادہ محنت کی گئی پاکستان کی کارکردگی کوتمام فیٹف ممبران ممالک نےسراہا اور اب پاکستان کو مزید کچھ کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ کورونا وبا نے دنیا بھر میں فیٹف کےاہداف کو متاثر کیا پاکستان کادورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائےگی۔
سابقہ حکومت نے فیٹف کے ستائیس میں سے چھبیس پوائنٹس پر عملدرآمد کر دکھایا تھا جس پر بھارتی لابی نے پاکستان کیلئے بہت مشکلات پیداکیں لیکن پاک فوج نے بھارت کی سازش ناکام بنائی۔
پاکستان کےفنانشل ایشکن ٹاسک فورس کے اہداف کے حصول میں حکومتوں کے فیصلے کے ساتھ ساتھ کلید ی کرپاک فوج کا تھاجس نےآرمی چیف کے حکم پرجی ایچ کیو میں میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیا۔
اس سیل نے30 مختلف محکموں، وزارتوں اور ایجنسیزکے درمیان کوآرڈینیشن میکنزم بناتے ہوئے ایک مکمل ایکشن پلان بنایا گیا، جس کی عملی کوششوں کے نتیجے میں تمام مطلوبہ اہداف حاصل کئے گئے۔
Comments are closed.