قوم نے اسٹینڈ نہ لیا تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکےگا، عمران خان
اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے قوم نے اسٹینڈ نہ لیا تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکےگا، عمران خان کا کہنا تھا پٹرول کی قیمت بڑھنے سےغریب پس جائےگاتیس فیصد مہنگائی بڑھےگی۔
عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب میں کہا جتنا امریکیوں کے سامنے جھکیں گے وہ اتنا ڈومور کہیں گے اور اگر اپنے ملکی مفادات کے لیے اسٹینڈ لیں گے تو وہ آپ کی عزت کریں گے.
انھوں نے کہا جب جب ہم آپ ان کے جوتے صاف کریں گے تو وہ حقارت سے دیکھیں گے
7 مارچ کو ہمارے سفیر کو کہا گیا کہ میں روس کیوں گیا، ڈونلڈ لو نے کہا کہ اگر عدم اعتماد میں عمران خان کو نہیں ہٹایا تو بڑی مشکل کا سامنا کرنے پڑے گا.
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اچانک ہمارے اتحادیوں کو خیال آیا کہ یہ حکومت تو بہت بری ہے، امریکی سفارتخانے میں اپوزیشن لیڈر ملاقاتوں کے لیے جانے لگے، ہمارے لوگ جو لوٹے ہوئے وہ بھی امریکی سفارتخانے میں جاتے رہے.
عمران خان نے کہا کہ اس دوران صوبائی وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان سے بھی ملاقات میں کہا گیا کہ کیا محمود خان کے خلاف عدم اعتماد ہوسکتی ہے وہ چاہتے تھے ادھر بھی عدم استحکام پیدا ہو۔
انھوں نے سوال کیا کہ اس مہنگائی میں تنخواہ دار طبقہ گزارا کیسے کرے گا، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے تیس فیصد مہنگائی بڑھےگی،غریب پس جائےگا، ہماری حکومت کے پہلے دو سال بہت مشکل تھے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی، مداخلت ہوئی تو کیا اس مراسلے پر تحقیقات نہیں ہونی چاہیے تھی؟
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا کہ کیا کرنے والا ہوں، حکومت کو کوئی اندازہ نہیں کہ کیا کرنا ہے،آپ دیکھ لیں بلے اب دودھ کی حفاظت کریں گے، نیب، ایف آئی اے پر شہباز شریف آ کہ بیٹھ گیا۔
Comments are closed.