پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کردیاگیا، گورنر کیطرف سے آ رڈیننس جاری

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کردیاگیا، گورنر کیطرف سے آ رڈیننس جاری،پنجاب حکومت نے سپیکر صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا ہے، صوبائی اسمبلی کے اختیارات محدود کرنے کیلئے محکمہ قانون نے سمری تیار کی تھی۔

ذرائع کا حوالہ دے کر خبر میں کہاگیاہے کہ صوبائی اسمبلی کے رولز آف بزنس میں آرڈینس کے ذریعے ترامیم کی گئی ہیں پنجاب حکومت نے سپیکر کے اختیارات ان کے روئیے کے باعث محدود کئے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی حیثیت ختم کرنے کیلئے بھی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا تمام عملہ وزارت قانون کے ماتحت کردیا گیا، اب ہر نوٹیفکیشن وزارت قانون سے ہی جاری کیاجائے گا۔

صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو لامحدود اختیارات حاصل تھے، اب اجلاس کو ڈی نوٹیفائی اور نوٹیفائی کرنا سیکرٹری اسمبلی کے اختیار میں نہیں، اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون جاری کریں گے۔

واضح رہے پنجاب کا بجٹ دو دن سے منظور نہ ہوسکنے کے بعد آج دو الگ الگ اجلاس طلب کئے گئے تھے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایک بجے تک پنجاب اسمبلی کااجلاس ملتوی کیا تھا جب کہ گورنر نے تین بجے ایوان اقبال میں حکومتی اجلاس بلایا ۔

Comments are closed.