نوازشریف کی سابق آرمی چیف مشرف کو وطن واپسی کیلئے سہولت دینکی پیشکش
فوٹو: فائل
ئاسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)نوازشریف کی سابق آرمی چیف مشرف کو وطن واپسی کیلئے سہولت دینکی پیشکش،ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ پیشکش کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ
میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔
نواز شریف جو کہ خود قید میں تھے اور علاج کی غرض سے ضمانت پر برطانیہ میں ہیں نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔
میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) June 14, 2022
تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کا کہنا تھاکہ مشرف کی صحت کیلئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
ادارے اور لیڈرشپ کا مؤقف ہے پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، ترجمان پاک فوج
اس سے قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا، فیصلہ ان کی فیملی کو کرنا ہے، پرویز مشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت کی صورتحال میں ادارے اور لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، اسی سلسلے میں پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیاگیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں؟
انہوں نے کہا کہ، انسٹی ٹیوشن محسوس کرتاہے کہ جنرل مشرف کو اگر ہم پاکستان لاسکیں تو لانا چاہیے کیوں کہ ان کی کنڈیشن ایسی ہے، واضح رہے پرویز مشرف دبئی میں مقیم اور علیل ہیں۔
Comments are closed.