حکومت نے بجلی 3روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) حکومت نے بجلی 3روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ، نیپرا کی طرف سے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد کیا گیا ہے جس کی صارفین کو جون کے مہینے کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی.

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 40 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، یہ وہ اضافہ ہوتا ہے جو بجلی خرچ پر نہیں یونٹ خرچ پر اضافی ٹیکس لگا کرحکومتیں پھر بھی وصولی کرتی ہیں.

Comments are closed.