جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،مونس الہٰی
فوٹو : فائل
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ق کے رہنما سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے جتنے مرضی کیس بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،مونس الہٰی کا ایف آئی اے کی طرف سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے فیصلے پر ردعمل۔
ایف آئی اے تحقیقات کے معاملہ پر مونس الہی بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ٹویٹ کردیا اور لکھا کہ ایف آئی اے کیس میں خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر اس طرح کے کیسز بنائے گئے۔
سابق وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہزار مقدمات بنالیں عمران خان کے ساتھ کا فیصلہ اٹل ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوگئی، کوئی بات نہیں واپس آجائیں۔
ان کو لگتا ہے کہ پریشر ڈال کر یہ ہمیں @ImranKhanPTI کا ساتھ دینے سے پیچھے ہٹا سکتے ہیں۔ یہ بھول ہے ان کی۔ pic.twitter.com/JwUv5w5M2p
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 12, 2022
انھو ں نے ٹوئٹر پر بیان میں مزید کہا کہ میرے تمام اثاثے ڈیکلیئرڈ ہیں، اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کا دباؤ ڈال کر بجٹ منظور کروالیں۔
واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نےپرویز الہٰی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) مونس الہٰی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاہے۔
رپورٹ میں ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا ہےکہ یف آئی اے کی جانب سےکافی شواہد جمع کیےگئے، مونس الہٰی اور ان کے خاندان کے لین دین کو چیک کیا گیا جس کے بعد حکومت کو آگاہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے شواہد کی روشنی میں مونس الہٰی کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.