شدید گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات سے اچھی خبر
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )شدید گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات سے اچھی خبر آئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے مختلف علاقوں اورخیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کر دی ، رپورٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
آج لاہور، گوجرانوالہ سیالکوٹ اورجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعداز دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، شام کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کیساتھ ساتھ بوندا باندی متوقع ہے، سبی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو صوبے کا گرم ترین علاقہ ثابت ہوا، نوکنڈی میں درجہ حرارت 47 جبکہ تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
Comments are closed.