چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہی نے ق لیگ کو خیر باد کہہ دیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) چوہدریچوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہی نے ق لیگ کو خیر باد کہہ دیا، کہا میں اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو امپورٹڈ حکومت کو سپورٹ کرتی ہے۔
ٹوئٹر پر بیان میں حسین الہی نےپاکستان مسلم لیگ ق چھوڑنے کااعلان کیا، اور واضح اور دو ٹوک اپناتے ہوئے حکومت حمایت سے انکار کیا۔
حسین الہٰی نے ق لیگ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔
Ive always said my country is first for me and keeping that in mind I have decided that my political journey with PMLQ must come to an end.Will be deciding my political future with @MoonisElahi6 but cannot be in a party that supports Shehbaz Sharif led Imported Government.
— Hussain Ellahi (@EllahiHussain) June 8, 2022
انھوں نے کہاکہ ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کر رہا ہوں کیونکہ میں امپورٹڈ حکومت کو سپورٹ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہٰی کے ساتھ کروں گا، اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہے۔
Comments are closed.