ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 204روپے31پیسے تک پہنچ گیا

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 204روپے31پیسے تک پہنچ گیا، آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4.25 روپے اضافے کے ساتھ مزید اوپر چلا گیاہے۔

کاروبار کے دوران ڈالر میں اب تک 4.25 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث روپیہ کے مقابلے میں ڈالر 204.31 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے سے 204 روپے میں فروخت ہو رہاہے۔

گزشتہ روز بھی ڈالر بلندترین سطح پر پہنچا تھا اور 200روپے 40پیسے کا تھا مگر آج مزید اونچی اڑان نے سب کو حیران کردیا، تمام تر کوششوں کے باوجود ڈالر کو قابو کرنے میں ناکام ہے.

روپے کی ناقدری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ڈالر ایک بار پھردو روپے اڑتیس پیسےمہنگا ہونے کے بعد ڈبل سنچری کراس کرگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت دوروپے پچاس پیسے اضافہ ہوا۔

امریکی کرنسی نےچند دن نیچےآنے کے بعد پھر اڑان بھر لی۔انٹربینک میں ڈالر دو روپیہ اڑتیس پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں دو روپے پچاس پیسے مہنگا ہوگیا.

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گرین بیک دوپہر دو روپے پچیس پیسے روپے بڑھ کر دو سو روپے اور چالیس پیسہ کی سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز ایک سو اٹھانوے روپے پندرہ پیسہ پر بند ہوا تھا.

دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت روحجان، دو سو ساٹھ سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،ہنڈرڈ ایڈیکس اکتالیس ہزار پانچ سو اکیاسی پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Comments are closed.