وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران سے متعلق عوام کو وضاحت دیں گے۔

قوم سے خطاب کیے جانے کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کی ہے اور بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم سے خطاب میں اس پر بات ہو گی.

وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے تھوڑی سی مہنگائی بھی بڑھے گی، ایسا فیصلہ کرنا ہمارے لیے آسان نہیں تھا، مفتاح اسماعیل قیمتیں بڑھنے سے ہمیں سیاسی طور پر نقصان ہو گا.

ان کا کہنا تھا کہ سبسڈی کی مد میں 120 ارب ماہانہ نقصان ہو رہا تھا، گارنٹی دیتا ہوں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو گا، دوحا میں آئی ایم ایف سے بڑے اچھے مذاکرات ہوئے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا گارنٹی دے رہا ہوں کہ ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، آج ہم نے پہلا بڑا مثبت قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم اورتمام وزرا کو پولیٹکل سیاسی ٹف سٹیپ لینے پرمبارکباد دیتا ہوں.

انھوں نے پٹرول کی قیمت بڑھانے پر اپنی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کوکہنے دے جو مرضی کہے، ہم نے معیشت کو بہتر کرنا ہے۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے ریاست کا مفاد عزیز ہے، پٹرولیم قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہیں مل سکتا.

Comments are closed.