الیکٹرانک ووٹنگ ختم ، بل منظور، تحریک انصاف کا قانون سازی چیلنج کرنے کااعلان

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)الیکٹرانک ووٹنگ ختم ، بل منظور، تحریک انصاف کا قانون سازی چیلنج کرنے کااعلان،قومی اسمبلی میں
الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کے استعمال کے خاتمے کا بل کثرت رائے سے بل کی منظورکیا۔

حکومت کی طرف سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے خاتمے کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہوا تو جی ڈی اے نے ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کے بل کی مخالفت کی، غوث بخش نے کہا بل اکثریت سے منظور ہوا ،اس میں ترمیم نہ کی جائے۔

جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اعتراضات کے باوجود بل منظور کرایا گیا، الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے 7ماہ میں الیکشن ممکن نہیں اورو زارت پارلیمانی امور سے کہا ای وی ایم سے الیکشن ممکن نہیں۔

وزیر قانون نے کہا سمندر پاکستانیوں سے ووٹ کا حق نہیں لیا جائے گا ، سمندرپارپاکستانی ملک کااثاثہ ہیں،ملکی ترقی میں ان کاکردارہے، ای وی ایم کے ذریعے ملک میں ایک روزالیکشن ممکن نہیں، انتخابی اصلاحات کا مقصد الیکشن چوری ہونے سے بچانا ہے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا پاکستان میں بعض جگہیں ایسی ہیں جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے، جہاں انٹرنیٹ نہیں وہاں ای وی ایم نہیں چل سکتی ، ای وی ایم بعض علاقوں میں قابل استعمال ہی نہیں ہے۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ترامیم ہونی چاہییں جوملک کے مفادمیں ہو ، عوام کوووٹ کاسٹنگ میں سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صابر قائم خانی نے کہا مضبوط الیکشن کمیشن ،مضبوط قانون کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے۔

انھوں نے کہا ہم ہمیشہ الیکشن میں اس معاملے میں متاثررہے ہیں ،جو ترامیم لائی گئی ہیں وہ وقت کی ضرورت تھی ، جن جماعتوں کی ایوان میں نمائندگی نہیں ان سے بھی رائے لینا ضروری ہے۔

ایم کیوایم رکن کا کہنا تھا کہ 2017 کا منظورکردہ بل اگر واپس آرہا ہے تو اس کی حمایت کریں گے،جس کے بعد قومی اسمبلی نے عمران خان حکومت کی ترامیم ختم کردیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے خاتمے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا ۔

تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خاتمہ کے بل پر ردعمل میں جاری بیان میں ا سے دھاندلی کی نئی کوشش قرار دیا، انھوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے خلاف واردات کی گئی ہے ہم ای وی ایم کے خاتمہ کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

Comments are closed.