عمران خان کے اسلام آباد داخل ہوتے ہی فوج طلب کر لی گئی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان کے اسلام آباد داخل ہوتے ہی فوج طلب کر لی گئی، وزارت داخلہ نے ریڈ زون میں پاک فوج کے دستوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا.
پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاق میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری حساس عمارتوں کی نگرانی کی لیے دی گئی ہے.
ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے فوج طلب pic.twitter.com/1AXBwIz2FL
— Sami Ullah Khan (@samiazeemkhan) May 25, 2022
وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، ریڈ زون میں سپریم کورٹ،ایوان صدر وزیر اعظم ہاوس، وزیر اعظم آفس موجود ہیں.
دوسری طرف جڑواں شہروں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں عبور کرتی ہوئی ڈی چوک پہنچ گئی تھی تاہم پولیس نے ایک بار پھر ظالمانہ شیلنگ کی جس سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی.
سری نگر روڈ پر اپنے ایک مختصر خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےالیکشن کی تاریخ ملنے تک ہم ڈی چوک سے انہیں ہٹیں گے، عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہنچ رہے ہیں۔
“We are coming to D-Chowk”- Chairman PTI @ImranKhanPTI’s message for the public! #حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/JkNk7zTSOV
— PTI (@PTIofficial) May 25, 2022
جڑواں شہروں میں دن بھر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں، خاص کر مریڈ چوک ، کمیٹی چوک اور فیض آباد میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ کرتی رہی۔
شام کو تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد زیرو پوائنٹ پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور اس کے بعد ایک بڑی ریلی کی شکل میں ڈی چوک کی طرف چل پڑے اور رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئے۔
اس دوران بعض شر پسندوں نے بلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگا دی تاہم پی ٹی آئی کے مظاہرین نے اس سے لاتعلقی کااظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم تو درخت لگانے والے ہیں جلانے والے نہیں۔
ڈی چوک میں شیلنگ دوبارہ شروع ہوگئ
خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی ڈی چوک میں موجودپی ٹی آئی کارکنان شیلنگ سے واپس پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن پر آگئے@ICT_Police @PTIofficial pic.twitter.com/pNKZnePgmQ— Shakeel Qarar (@Qarar009) May 25, 2022
انھوں نے الزام لگایا کہ یہ آگ لگا کر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں بڑی تعداد کے پہنچنے کے بعد پولیس کی طرف سے آپریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
دوسری طرف عمران خان نےاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سمندر ڈی چوک پہنچ رہا ہے، پولیس نے نہتے کارکنوں پر شیلنگ کی ہے۔
اس سے پہلے فیس بک سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رکاوٹیں ہٹانے اور پکڑ دھکڑ روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف آج شام اپنے اپنے شہریوں میں نکلیں۔اسلام آباد اور پنڈی والے ڈی چوک پہنچیں۔ میں آپکو ڈیڑھ گھنٹے میں وہیں ملوں گا۔
Comments are closed.