حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید، 5 بار 10، 10 قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ
نئی دہلی(ویب ڈیسک )حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید، 5 بار 10، 10 قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی، بھارتی عدالت کا فیصلہ محفوظ کیاگیا فیصلہ سنا دیا.
بھارتی عدالت نے آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا ، حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کیاگیا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قراردیتے ہوئے آج سزا سنانے کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا جو آج سہ پہرسنایا گیا۔
WATCH – Terror funding case: Yasin Malik produced before NIA Court in Delhi. He was convicted by the NIA Court on May 19th.#YasinMalik #NIA #TerrorFundingCase pic.twitter.com/a9vvTAUBRr
— TIMES NOW (@TimesNow) May 25, 2022
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت سے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی عدالت نے 19 مئی کو یاسین ملک کو مجرم قراردیا تھا۔
یاسین ملک طویل عرصے سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں، دنیا بھر سے انسانی حقوق کے ادارے پہلے ہی اس کیس کو من گھڑت اور انتقامی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔
Comments are closed.