وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پولیس اور انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پولیس اور انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری کردیں، کہا گیاہے کہ سرکاری ملازمین یا کسی شخص کو اسلام آباد میں داخلے اور میڈیا پرسنز کو انٹری پوائنٹس پر نہ روکنے کی ہدایت کردی۔

رانا ثنااللہ نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کردیں ، جس میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین یا کسی شخص کواسلام آباد داخلیسے نہ روکا جائے اور میڈیا پرسنز کو انٹری پوائنٹس پر ہرگز نہ روکا جائے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں کے اسپتالوں جانیوالے تمام راستے کھلے رکھے جائیں اور کسی مریض یا تیماردارکوسرکاری،نجی اسپتال آنے سے نہ روکا جائے۔

وفاقی پولیس کو دفعہ144 کی خلاف ورزی پرفوری ایکشن اور آنسوگیس کی شیلنگ کی ہدایت جاری کردی اور کہا گیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی جائے۔

http://

پولیس کنٹرول کی جانب سے وائرلیس پرمیسج جاری کردیا اور پولیس اہلکاروں کو شیلنگ کے سامان کی فراہمی شروع کردی ہے، اسلام آباد میں گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

Comments are closed.