ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈی چوک پہنچیں گے، عمران خان

پشاور( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) چیئرمین پی ٹی آئی ولی انٹر چینج پہنچے اس کے بعد قافلے قیادت شروع کی، چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈی چوک پہنچیں گے، عمران خان کا کہنا تھا ہم مطالبہ پورا کر کے رہیں گے.

دوسری طرف پولیس کا شہر شہر لاٹھی چارج، شیلنگ جاری ہیں جبکہ لاہور میں بتی چوک اور بھاٹی چوک پر پی ٹی آئی کے مظاہرین پر پولیس کی شیلنگ کی ویڈیوز ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پنجاب میں سیاسی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے مارچ کی اجازت نہ ملنے کے صورت ایک روز بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز اپنے حامیوں کو اسلام آباد کی جانب حقیقی آزادی کے لیے مارچ کرنے کی تلقین کی تھی۔

راستے بند ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کا کہا تھا میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا۔

http://

سڑکیں بند ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کیلئے پشاور سے ولی انٹرچینج روانہ ہوئے، اس موقع پر عمران خان نے کہا میں پشاور سے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کررہاہوں اور ولی انٹرچینج پر پہنچ رہاہوں۔

اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ کے پی عوام کو دعوت دیتاہوں کہ ولی انٹرچینج پہنچیں، میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا، ولی انٹرچینج سے ہم اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

http://

انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام میرے ساتھ نکلیں گے، پاکستان کی تاریخ کافیصلہ کن وقت ہے،حقیقی آزادی لیکر رہیں گے،دوسری طرف پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ولی انٹر چینج پر پہنچ گئے ،۔

ان میں پرویزخٹک ،شاہ فرمان،عاطف خان سمیت دیگرقائدین شامل ہیں، عمران خان کے لئے تیار کردہ کنٹینربھی ولی انٹرچینج پر موجود ہیں ، پولیس کمانڈوز اور پی ٹی آئی کے ورکرز کنٹینرزکے اردگرد موجود ہے۔

http://

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ عمران خان کچھ دیر میں ولی انٹرچینج پہنچ رہے ہیں، عمران خان ولی انٹر چینج سیحقیقی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ، کے پی کے تمام غیور عوام ولی انٹر چینج پہنچیں۔

Comments are closed.