مئی میں اسلام آباد مارچ! تاریخ کا اعلان بعد میں کرینگے ، عمران خان
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے مئی کے آخری ہفتے میں کال دی جائے گی۔
ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آج کور کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد کے لیے کال پر تفصیل سے مشاورت کی گئی، کہ کال کب دینی ہے اور اس کی نوعیت کیا ہو گی۔
انھوں نےکہا کہ فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ کال مئی کے آخری ہفتے میں دی جائے گی یہ کال صرف تحریک انصاف کے لیے نہیں ہو گی، بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہو گی، کیونکہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اہم پیغام- #الیکشن_کراو_پاکستان_بچاو #MarchAgainstImportedGovt pic.twitter.com/aycL0osudR
— PTI (@PTIofficial) April 30, 2022
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہااور بیرونی سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے، کابینہ کے 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹر بنا ہے، اس کو کرائم منسٹر کہتے ہیں، ان پر 40 ارب کی کرپشن کے کیسز ہیں،تمام پاکستانیوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ وہ تیاری کریں اور چاند رات سے ہماری تیاری کا آغاز ہو گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ آپ نے چاند رات کو جھنڈے پکڑ کر نکلنا ہے،عمران خان نے کہا کہ ’اس کا اگلا مرحلہ اسلام آباد مارچ ہو گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمہ ہو گا اور عوام کا سمندر اسلام آباد میں آئے گا۔ پاکستان کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔
Comments are closed.