حمزہ شہباز نے عدالتی حکم پر بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھا لیا
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )حمزہ شہباز نے عدالتی حکم پر بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھا لیااسپیکر قومی اسمبلی نے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔
گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں مریم نواز، پارٹی کے دیگر رہنما اور ارکان اسمبلی موجود تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا بھی شریک ہوئے۔ حلف برداری کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔
مال روڈ پر گورنر ہاؤس جانے والے راستے بند کر دیئے گئے اور ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے، لاہور ہائیکورٹ نے نئے وزیر اعلی پنجاب کے حلف کیلئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نمائندہ مقرر کیا تھا۔
اس سے قبل دوسری طرف گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا، گورنر کا موقف تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔
انھوں نے یہ بھی بھی کہا کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طورپر غلط ہے۔گورنرپنجاب نے استعفیٰ مسترد کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو خط لکھ دیا۔
Comments are closed.