نواز شریف کی وطن واپسی کا راستہ ہموار، پاسپورٹ جاری کردیاگیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا راستہ ہموار، پاسپورٹ جاری کردیاگیا، شریف فمیلی کے نام ای ای سی ایل سے نکلنے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاسپورٹس زائد المعیاد ہو گئے تھے اور عدالتی احکامات کے باوجود واپس نہ آنے پر دونوں کے پاسپورٹس کی تجدید نہیں ہوسکی تھی۔
وفاقی حکومت کی طرف سے سابق وزیراعظم کے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔نوازشریف کودس سال کےلئے نیا پاسپورٹ تیئس اپریل کو جاری کیا گیاہے۔
نوازشریف کی وطن واپسی کب ہوگی اس کا فیصلہ ان کی فیملی اور ڈاکٹر کریں گے،نواز شریف کی سزا معطل کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کو سولہ نومبر دو ہزار انیس میں علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی.
اس وقت شہبازشریف نے نوازشریف کی چار ہفتوں میں وطن واپسی کےلئے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا تھا۔
واضح رہے کہ 16 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
Comments are closed.